ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں 27 اور 28 جولائی کو منعقد ہوگا مشہور 'ماری جاترا'  

بھٹکل میں 27 اور 28 جولائی کو منعقد ہوگا مشہور 'ماری جاترا'  

Thu, 21 Jul 2022 13:03:06    S.O. News Service

بھٹکل ،21؍ جولائی (ایس او نیوز)  ہندووں کا مشہور 'ماتری جاترا' 27 اور 28 جولائی کو منعقد ہوگا جس کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں ۔ 
    
مورتی تراشنے والی ماروتی اچاریہ کے مطابق 22 جولائی سے درخت کے تنے سے مورتی تراشنے کا کام شروع ہوگا جسے مکمل ہونے میں چار دن لگ جائیں گے ۔ 26 جولائی کی شب میں خصوصی پوجا کے بعد 27 جولائی کی صبح  میں اس مورتی کو ماری کٹہ کے پاس واقع مندر انتظامیہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔
    
ہر سال کی طرح امسال بھی اس مورتی کو  مندر کے احاطے میں بٹھایا جائے گا ۔ دو دن پوجا پاٹ کے بعد 28 جولائی کی شام کو سمندر میں وسرجن کے لئے لے جایا جائے گا ۔ 


Share: